Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناکیسزکی تعداد 228,474 ہوگئی ، 4,712افراد جاں بحق

لاہور،کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2020 01:06pm

لاہور،کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد228,474ہوگئی جبکہ4,712افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 3ہزار191نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ28ہزار 274 ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 5جولائی بروزاتوارکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1220نئے مریض سامنے آئےجبکہ32ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں 1020،اسلام آباد میں117،آزاد کشمیر میں74اور گلگت بلتستان میں کورونا کے9کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 27،اسلام آباد میں 4اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کےمریضوں کی تعداد92ہزار306ہوگئی جبکہ پنجاب میں81ہزار317افرادکورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں27ہزار843،اسلام آباد میں13ہزار409، بلوچستان میں10ہزار766 ،گلگت بلتستان میں1545اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1288کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید93مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد4712ہوگئی۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1871افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1501،خیبرپختونخوا میں 1020،اسلام آباد میں134،بلوچستان میں123اور آزاد کشمیر میں 35اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث 28ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے93ہزار932 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے 2,419مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,736فراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 1لاکھ 29ہزار 830مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران25ہزار527کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3ہزار191افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ98ہزار352افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div