Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں کل سے بارشوں کی پیشگوئی

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں کل سے...
شائع 05 جولائ 2020 02:24pm

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں کل سے بارشوں کی پیشگوئی کردی، کراچی کے ندی نالوں میں کچرے کے ڈھیر، نالوں کی صفائی نہ ہوسکی۔

محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کردی، ڈائریکٹرموسمیات سردارسرفراز کہتے ہیں کراچی میں کل شب مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا، اس دوران تیز ہوائیں بھی چلیں گی اورشہرکے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ کا خطرہ ہے۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ مون سون کا آغازتو ہو گیا ، مین ہولز اور نالوں کی صفاَئی کا آغاز نہیں کیا جا سکا، نالوں میں موجود کوڑا کرکٹ کی وجہ سے نالے اور فلو ہونے سے گھروں میں پانی آ جاتا ہے ، انتطامیہ والے ہرسال آتے تصویریں بناکرچلے جاتے اورہم ڈوب جاتے ہیں ۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ندی نالوں کی صفائی کے کام کوعملی طورپرمکمل کرے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div