Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کو بڑھتے ہوئے مالی خسارہ کے پیش نظر ریلوے ...
شائع 05 جولائ 2020 07:16pm

پاکستان ریلوے کو بڑھتے ہوئے مالی خسارہ کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس 15جولائی سے بند کی جائے گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شالیمار کی جگہ موہنجو دڑو ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div