Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سوناعام آدمی کی پہنچ سےباہر،قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کی...
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2020 08:52pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 5 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 90 ہزار 792 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور 1776 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم ہے۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 6000 روپے کم ہے۔

–06 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 900 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 89 ہزار 935 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 1 ڈالر کے اضافے سے 1776 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم تھی۔

–03 جولائی 2020 کے ریٹ

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 800 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 89 ہزار 850 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 1 ڈالر کے اضافے سے 1775 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div