Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مو بائل فون غلط پکڑنے سے انگلیاں ناکارہ ہونے کا خدشہ

اگر آپ اسمارٹ فون کے استعمال کے دوران اسے سہارا دینے کے لیے...
شائع 08 جولائ 2020 12:25pm
سائنس

اگر آپ اسمارٹ فون کے استعمال کے دوران اسے سہارا دینے کے لیے چھوٹی انگلی استعمال کرتے ہیں تو خبردار ہوجائیے کیونکہ جاپانی تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ یہ عادت آپ کی چھوٹی انگلی کو ہمیشہ کے لیے ناکارہ بناسکتی ہے۔

موبائل فون ساز کمپنی این ٹی ٹی ڈوکومو نے وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون کے طویل استعمال کے دوران اس کے پیندے کو چھوٹی انگلی سے سہارا دینا معمولی درد سے لے کر انگلی کو ٹیڑھا یا مفلوج کرنے جیسے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

محققین نے خبردار کیا ہےکہ اس عادت کو جلد از جلد ترک کریں اور طویل استعمال کے دوران ہاتھ کو تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد آرام ضرور دیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div