Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

کورونا کے منفی اثرات،اسٹیٹ بینک کا ایک اور بڑا فیصلہ

اسٹیٹ بینک نےسرمایہ کاری کی ری فنانس اسکیم پرمارک اپ کی شرح سات فیصد سےکم کرکےپانچ فیصد کردی۔
شائع 08 جولائ 2020 06:47pm
کاروبار

اسٹیٹ بینک نےسرمایہ کاری کی ری فنانس اسکیم پرمارک اپ کی شرح سات فیصد سےکم کرکےپانچ فیصد کردی۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کاروباراورگھرانوں کے تحفظ کےلئے مسلسل اقدامات کئے جارہے ہیں۔

معیشت پر کورونا وائرس کی وباء کے منفی اثرات کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا۔

عارضی معاشی ری فنانس سہولت پرصارف مارک اپ ریٹ سات فیصد سے کم کر کےپانچ فیصد کردیااور طویل مدتی مالکاری سہولت پرچھ فیصد سے گھٹا کر پانچ فیصد کردیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر کاروبار اور گھرانوں کے تحفظ کےلےرمسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔17مارچ سے اب تک پالیسی ریٹ میں سوا چھ فیصد کمی کی۔

ان اقدامات سے معاشی سرگرمی نئی طویل مدتی سرمایہ کاری اورروزگار کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

اس اسکیم کے تحت دو جولائی تک 21منصوبوں کےلئے10ارب 50کروڑ روپے کی منظوری دی جا چکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div