Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

اوسکر ادھار ایپ: حساب یاد رکھنے کی جھنجٹ سے جان چھڑائیں

ایک دکاندار کیلئے نئی بات نہیں کہ 30 یا 40 ہزار روپے کا کسٹمر پر...
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2020 07:05pm
سائنس

ایک دکاندار کیلئے نئی بات نہیں کہ 30 یا 40 ہزار روپے کا کسٹمر پر ادھارچل رہا ہو۔ کبھی کبھی یہ ادھار ایک دکاندار کی ماہانہ آمدنی کے برابر بھی ہوتا ہے۔ کبھی سوچا ہے؟

آگر آپ دکاندار ہیں تو آپ ادھار بھی دیتے ہونگے، اور اگر دکاندار ادھار دیتے ہیں تو کافی دفعہ نقصان بھی اٹھاتے ہونگے۔ جس طرح ادھار دینا دکاندار کی مجبوری ہے اسی طرح ادھارلوٹانا کسٹمر کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان میں کسٹمر ادھار تو چکا دیتا ہے مگر کبھی کبھار انجانے میں بھول جاتا ہے۔

دکاندار اس چیز کا خیال کرتے ہوئے کہ کسٹمر سے بات خراب نہ ہوجائے، اُنہیں بار بار ادھار لوٹانے کا نہیں کہہ سکتے، جس سے کاروبار کو شدید نقصان اور گھر والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس مسئلے کے پیش نظر، ہم لائے، OSCAR UDHAAR اس ایپ کے ساتھ ، اب دکاندار اپنے ادھار کی ساری تفصیلات ادھا ایپ میں رکھ سکتا ہے۔ یہ ایپ آٹومیٹیکلی وقفے وقفے سے اپنے کسٹمرز کو ایک SMS بھیجتی ہے تاکہ کسٹمرز کو یاد رہے اور ادھار کی وصولی آسان ہوجائے۔

اس کے علاوہ، اوسکر ادھار کے ساتھ نہ تو رجسٹر کی ضرورت ہے اور نہ ہی حساب یاد رکھنے کی جھنجٹ، کیونکہ دکان کا پورا کھاتہ اب آپ کے فون میں ہے۔

اوسکر ادھار، پاکستان میں تیار کردہ پہلی ایپلی کیشن ہے جو کہ ادھار مینج کرتی ہے۔ اوسکر ادھار اس طرح کی دیگر ایپس، جیسے انڈیا کی کھاتہ بُک یا مریکا کی کریڈٹ کرمہ سے مشابہ ہےلیکن کارکردگی میں کئی گنا بہتر ہے۔ OSCAR کمپنی کی پیش کردہ یہ ایپلی کیشن، ریٹیل کی صنعت میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، OSCAR UDHAAR ایپلی کیشن کی استعمال سے کاروبار میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور دکانداروں کیلئے مزید آسانی پیدا ہوئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div