Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا جس کی...
شائع 09 جولائ 2020 07:35pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 100 روپے پر پہنچ گیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 93 ہزار 536 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، فی اونس سونا مزید 12 ڈالرز کے اضافے سے 1802 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 6000 روپے کم ہے۔

–08 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 8 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 058 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 8 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 92 ہزار 850 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، فی اونس سونا 26 ڈالرز اضافے سے 1802 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 6000 روپے کم تھی۔

–07 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 900 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 5 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 90 ہزار 792 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا اور 1776 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 6000 روپے کم تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div