Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

تاجروں کا بھی وفاق کیخلاف سڑکوں پر آنیکا اعلان

ہارن بجاؤ۔ حکمران جگاؤ۔ تاجر تنظیموں نے اٹھارہ جولائی کو تحریک...
شائع 09 جولائ 2020 10:59pm
کاروبار

ہارن بجاؤ۔ حکمران جگاؤ۔ تاجر تنظیموں نے اٹھارہ جولائی کو تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور پریس کلب میں آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکریٹری جنرل نعیم میر اور اشرف بھٹی دھڑوں کے رہنمائوں نے ہارن بجا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔

نعیم میر کا کہنا تھا کہ یہ حکومت تاجر دوست ہرگز نہی ہے، 18 جولائی کو قافلے اسلم آباد کے لئے روانہ ہونگے، وزیر اعظم ہائوس کے سامنے گاڑیوں کے ہارن بجا کر حکمرانوں کو جگائیں گے۔

انجمن تاجران کے دوسرے دھڑے کے صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ اپنے مطالبات کے لئے تاجر برادری متحد ہو گئی ہے۔ اسوقت ملک میں مہنگائی تصور سے بھی زیادہ ہے، آٹے اور پٹرول سمیت ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے۔ حکومت قوم کے معاشی مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔

تاجر راہنمائوں نے حکومت سے ایس او پی کے تحت سارے کاروبار کھولنے اور مارکیٹوں کا وقت رات 10 بجے تک کرنے اور تاجروں کے لئے مالی پیکیج کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div