Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

'پاکستان کی مالی مشکلات جلد ختم ہونے والی ہیں'

ان کا کہنا تھا موجودہ مہنگائی کاطلب سے کوئی تعلق نہیں رسد میں رکاوٹوں کی وجہ سےمہنگائی آئی۔
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2020 01:01am
کاروبار
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر- فائل فوٹو
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر- فائل فوٹو

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کہتے ہیں کہ پاکستان کی مالی مشکلات جلد ختم ہونے والی ہیں۔حالات بہت جلد ایسے ہوں گے جیسے کورونا سے پہلے تھے۔

آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم تاریخی معاشی بحران سے گزررہے ہیں۔اگر شرح سود کم نہ ہوتی تو لوگ مشکل میں آجاتے۔مہنگائی کا طلب بڑھنے سے کوئی تعلق نہیں۔ہم نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرلیا تھا۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے زرمبادلہ پر کہازرمبادلہ میں اضافہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی سےہوا۔ جتنا پیسا دوست ممالک نےدیا اتنا ہی قرضےمیں لوٹادیا۔ایکسپورٹس کی وجہ سےکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتاہے۔ شرح سود کم کرکے7فیصدپرلےآئےہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کورونا کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہاکورونا آیا تو کئی لوگ بے روزگار ہوگئے۔ریسٹورنٹ، شاپنگ سینٹرز بند ہونے سے آمدنی متاثرہوئی۔تاہم اسٹیٹ بینک کی اسکیم سےبیروزگاری پرقابو پالیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کہتے ہیں کورونا آنے سے پہلے معیشت بہتری کی سمت گامزن تھی۔ اسٹیٹ بینک نے معیشت کو کورونا سے بچانے کےلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔موجودہ مہنگائی کی وجہ رسد میں رکاوٹیں ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13سے کم کر کے تین ارب ڈالر پر لے آئے۔ پاکستان کی مالی مشکلات جلد ختم ہونے والی ہیں۔

ڈاکٹر رضا باقر نے کہا معیشت کو بچانے کے لئے اسٹیٹ بینک نے متعدد اقدامات کئے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جتنا پیسہ دوست ملکوں سے ملاقرضوں کی واپسی میں لوٹا دیا۔

ان کا کہنا تھا موجودہ مہنگائی کاطلب سے کوئی تعلق نہیں رسد میں رکاوٹوں کی وجہ سےمہنگائی آئی۔

ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا تھا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کر کے تین ارب ڈالر پر لے آئے اسٹیٹ بینک معاشی بہتری کے لئے اقدامات کرتا رہے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div