Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی کاموسم ایک بار پھر تبدیل، آج شام اور رات کو بارش کی پیشگوئی

کراچی کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آج شام...
شائع 12 جولائ 2020 10:00am

کراچی کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آج شام اور رات کو بارش کی پیشگوئی کردی۔

شہر قائد کا موسم صبح سے ہی سہانا ہے ، شہر پر بادلوں کے ڈیرے ہیں اور تیز ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے بیشتر مقامات میں آج شام یا رات کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی علاقوں سے 27 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کا سلسلہ شام تک جاری رہ سکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کا موسم ایک بار تبدیل ہونے اور بارش کی پیشگوئی پر شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div