Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب بلوچ کے سنسنی خیز انکشافات

عزیر جان بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے الزام عائد کیا ہے...
شائع 13 جولائ 2020 10:02pm

عزیر جان بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ غفار ذکری اور ارشد پپو کی سرپرستی ایم کیوایم کرتی تھی۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکا میں عزیر جان بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے سنسنی خیز انکشافات کرڈالے اور کہا غفار ذکری اور ارشد پپو کی سرپرستی ایم کیوایم کرتی تھی،

انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ گروپ سے ذوالفقار مرزا کا تعلق نہیں، ہم پر مظالم متحدہ کی خواہش پر ہوئے۔ رحمان ملک ہاتھ باندھ کے نائن زیرو کے سامنے کھڑے رہتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا پی ٹی آئی ڈھائی سال تک تبدیلی کا گانہ گاتی رہی۔ جب ناکام ہوگئے تو لیاری کی جے آئی ٹی نکال دی،

حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیں کیوں کہ پیپلزپارٹی اسے اون کرے یا نہ کرے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div