Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ...
شائع 13 جولائ 2020 10:39pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار 250 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار 250 روپے جبکہ 10 گرام سونا 93 ہزار 664 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 1 ڈالر کے اضافے سے 1809 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5500 روپے کم ہے۔

–10 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد 200 روپے کی معمولی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 8 ہزار 900 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 8 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 93 ہزار 364 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالرز کے اضافے سے 1808 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

–09 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 100 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 93 ہزار 536 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، فی اونس سونا مزید 12 ڈالرز کے اضافے سے 1802 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 6000 روپے کم تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div