Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس : آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

اسلام آباد:احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں پاکستان...
شائع 14 جولائ 2020 02:54pm

اسلام آباد:احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سےسابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف ایک اورجعلی اکاؤنٹس ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین پر 4 اگست کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کے تمام ملزمان کو 4 اگست کو طلب کرلیا گیا ۔

اس سے قبل آج احتساب عدالت اسلام آباد نے پارک لین ریفرنس کی سماعت کی تھی،عدالت نے آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سابق صدر کی بریت کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے21 جولائی کو آصف زرداری کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div