Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ای سی سی کا اجلاس کل ہوگا، متعدد منصوبوں کی منظوری کا امکان

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نونکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا.
شائع 14 جولائ 2020 07:06pm
کاروبار
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ- فائل فوٹو
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ- فائل فوٹو

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔اجلاس میں نونکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نونکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔گیس ذخائر کے علاقوں کے دیہات کو گیس فراہمی پر بات ہوگی۔ملک میں سیٹلائیٹ سروسزکی فراہمی بارے پالیسی ہدایات پرغور کیا جائے گا۔بیرون ملک 22.5ملین کی ایکوئٹی سرمایہ کاری پربھی بحث ہوگی۔ اس کے علاوہ پورٹ قاسم کے علاقے میں پمپ ہاؤسز،زیرزمین واٹرٹینکس منصوبوں پرغورہوگاجبکہ پورٹ قاسم صنعتی زون میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری متوقع ہے۔تاہم کراچی میں سیوریج سسٹم کی تعمیرکے منصوبوں کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div