Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نواز شریف، شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری کی منظوری

نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف، سرتاج عزیز، اور دیگر کے خلاف ایک اور انکوائری کی منظوری دے دی۔
شائع 14 جولائ 2020 07:23pm

نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف، سرتاج عزیز، اور دیگر کے خلاف ایک اور انکوائری کی منظوری دے دی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چر نمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں اختیارات کاناجائز استعمال کرنے کے الزام پر ارشد وحید ،سی ای او میسرز ای آر پی ایل اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں میاں محمد نواز شریف سابق وزیر اعظم اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق سینیٹر سرتاج عزیز ، سابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب رانا محمد اقبال خان اور دیگر ،مہر حامد رشید رکن صوبائی اسمبلی پنجاب،مہر عبد الرؤف،ہیون ویلاز فیصل آباد کے مالکان /ڈویلپرانتظامیہ اور دیگر، عتیق الرحمان ،شیخ اعجاز احمد سابق ایم پی اے اور دیگراور یونیورسٹی آف پنجاب کے پی ایچ ڈی ڈیفالٹنگ اسکالرزکے خلاف انکوائریز کی منظوری دی گئی۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شہباز شریف سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ، جاوید محمود سابق سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب ،احد خان چیمہ، سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنز جبکہ ایف آئی ای ڈی ایم سی انوائرنمنٹ منیجمنٹ کمپنی فیصل آباد کی انتظامیہ/افسران /اہلکاران اور دیگر،پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور منیجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ/افسران/اہلکاران اور دیگر،لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی انتظامیہ/افسران/اہلکاران اور دیگر، پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کی انتظامیہ/افسران و اہلکاران اور دیگر،گوجرانوالا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ /افسران/اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائریز اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

چیرگمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب قانون کے مطابق بد عنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی دولت بر آمد کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

چیرئمین نیب کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان کے لئے نیب سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے اور نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div