Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

نئے ذخائر سے ابتدائی طور پرگیس کی پیداوار کا اندازہ ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ مکعب فٹ ہے۔
شائع 14 جولائ 2020 10:07pm

پاکستان کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے۔نئے ذخائر سے ایک کروڑ 61 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔ خام تیل کی پیداوار کا تخمینہ تین ہزار دو سو چالیس بیرل یومیہ ہے۔

کمپنی اعلامیئے کے مطابق پختونخوا ٹل بلاک میں دسویں گیس ذخائر تلاش کئے ہیں۔نئے ذخائر سے ابتدائی طور پرگیس کی پیداوار کا اندازہ ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ مکعب فٹ ہے۔

خام تیل کی پیداوار کا تخمینہ تین ہزار دو سو چالیس بیرل یومیہ ہے۔کمپنی کی جانب سے مزید ٹیسٹنگ جاری ہے۔

گزشتہ سال بھی کمپنی نے سندھ اور بلوچستان میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کئے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div