Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

ماضی کے غلط فیصلوں سے معیشت کمزورہوتی رہی ،وزیراعظم

چلاس:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا شٹ ڈاؤن کی وجہ سے...
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2020 04:33pm

چلاس:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا شٹ ڈاؤن کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا،ماضی کے غلط فیصلوں سے معیشت کمزورہوتی رہی ۔

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم کے کام کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم کودیامیر بھاشا ڈیم پر کام کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی موجود تھے۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے چلاس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومیں مستقبل کا سوچنے پرترقی کرتی ہیں،بڑے فیصلےبڑی قومیں بناتی ہیں،انسانوں پر سرمایہ کاری کرنےوالی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے 30،30سالہ منصوبہ بندی کررکھی ہے،لوگ چین کی ترقی سے خوفزدہ ہیں،چین کی کامیابی طویل المدتی منصوبہ بنانا ہے،ہم خوش قسمت ہیں ہر موسم سےفائدہ اٹھاتے ہیں،جب رقوم باہرجاتی ہیں توکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری حکومت اقتدار میں آئی تو 20ارب روپے کا خسارہ ہمیں ورثےمیں ملا،ہماری کرنسی پر روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سےدباؤ آیا،کورونا شٹ ڈاؤن کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا،ہم نےماضی میں غلط فیصلےکئےجس کے باعث معیشت کمزور ہوتی رہی۔

وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی بلوچستان سمیت ملک میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو اوپراٹھائیں گے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دیامربھاشا ڈیم تیسری بڑی ڈیم ہے،چین نے بڑی تعداد میں ڈیمز تعمیر کئے،10ارب درخت ملک بھرمیں لگانےکا فیصلہ کیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں خدشہ ہےمستقبل میں سیلاب جیسےصورتحال کا سامنانہ ہو،اشیا باہر سے منگوانے کےباعث مہنگائی میں اضافہ ہوتاہے،پاکستان میں بجلی پیدا کرنےکی بھرپور سہولیات موجود ہیں،کورونا کی وجہ سےبےروزگاری میں اضافہ ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو کہتاہوں ایس او پیز کےتحت سیاحت کو کھولیں،دریاؤں سےبجلی بنانے کےبجائےتیل پربجلی بنانےکوترجیح دی،حکومت کی توجہ گلگت بلتستان کوبجٹ میں زیادہ فنڈز دینےپرمرکوز تھی۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ کہا کہ دنیا میں پانی کے منصوبوں پر30سال پہلے منصوبہ بندی کی گئی،دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ 40سال قبل کیا گیا لیکن تعمیر کا مرحلہ آج شروع ہوا، 90کی دہائی میں دریاؤں سے بجلی بنانے کے بجائے تیل سے بجلی بنانے کے غلط فیصلےکئے گئے،جن سے صنعتوں کو نقصان پہنچا،ترقی کیلئے دور رس فیصلے کرنا پڑتے ہیں تاہم بدقسمتی سے پاکستان میں ووٹ لینے کیلئے مختصر مدت کے فیصلے کیے گئے۔

وزیراعظم نے سیاحت کھولنے کے حوالے سے اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ٹورازم کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،سیاحتی مقامات پر ایس او پی پر عمل درآمد کرنا ،قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی بھی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div