Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی ۔ ۔ ؟ رپورٹ

کیا پاکستان میں کورونا وائرس کی انتہا آ چکی ہے یا یہ اپنے اختتام...
شائع 15 جولائ 2020 07:01pm

کیا پاکستان میں کورونا وائرس کی انتہا آ چکی ہے یا یہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے اعداد وشمار کو دیکھا جائے تو جون کے آغاز سے وسط جون تک ملک میں یومیہ متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی تھی۔

سرکاری اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو بظاہر گذشتہ دو ہفتوں میں یومیہ متاثرین کی تعداد بلند ترین سطح سے کہیں کم ہے۔

خصوصی طور پر پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اس وقت پہلے کی نسبت بہت کم مریض سامنے آرہے ہیں۔

کچھ ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ نئے متاثرین میں کمی کی بنیادی وجہ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹنگ میں کمی ہے۔ ظاہر ہے کہ اگر آپ ٹیسٹ ہی کم کریں گے تو یومیہ متاثرین کی تعداد کم ہی سامنے آئے گی۔

ٹیسٹنگ کے حوالے سے تعداد کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات تو درست ہے کہ ملک میں یومیہ ٹیسٹنگ کی تعداد میں گذشتہ ایک ماہ میں کمی آئی ہے۔اگر صورتحال کا جائزہ لیں تو پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر ساٹھ سے ستر افراد اپنی جان سے ہاتھ دھورہے ہیں۔

عوام کی بے احتیاطی کے باعث کورونا کے وار جاری ہیں، آج بھی کورونا سے مزید سڑسٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے اور دوہزار ایک سو پینسٹھ نئے کیسزرپورٹ ہوئے، ماہرین کے مطابق اس وائرس کا پھیلاؤ صرف احتیاط سے ہی روکا جا سکتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div