Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب نے کہاکہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب وائٹ...
شائع 15 جولائ 2020 07:05pm

چیئرمین نیب نے کہاکہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب وائٹ کالر کرائمز اورمیگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہے عالمی اقتصادی فورم، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔

نیب اعلامیہ کے مطابق عالمی اقتصادی فورم، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔

چیئرمین نیب کے مطابق نیب کو 2019ءمیں 53 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں 42 ہزار 760 کو نمٹا دیا گیا ہے گزشتہ سال 1308 شکایات کی جانچ پڑتال کی، 1686 انکوائریوں اور 609 انویسٹی گیشن کو نمٹایا ہے2019ءمیں بدعنوان عناصر سے 141.542 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کے مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح 68.8 فیصد ہےنیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب کی کارکرگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے آپریشن، پراسیکیوشن، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، ٹریننگ ریسرچ، آگاہی و تدارک کے شعبوں کو فعال بنایا گیا ہےنیب نے بدعنوانی، منی لانڈرنگ، اختیارات کے ناجائز استعمال، لوگوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹ مار، بینک فراڈ، جان بوجھ کر بینک نادہندگی اور سرکاری فنڈز میں خرد برد پر توجہ مرکوزکررکھی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے سینئر سپر وائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔ یہ ٹیم ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ، انویسٹی گیشن آفیسر، لیگل کونسل، مالیاتی اور لینڈ ریونیو کے ماہرین پر مشتمل ہے۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیئے کی سہولت ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div