Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

گندم کے بحران کے خدشے کا اظہار

پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ گندم کا بحران پھر سر...
شائع 15 جولائ 2020 07:10pm
کاروبار

پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ گندم کا بحران پھر سر اٹھارہا ہے، گندم کے پی کے سے اسمگل ہورہی ہے،

بیان میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم صرف الزام تراشی سے کام نہیں چلے گا،تیل کی قیمت بڑھتے ہی تیل آگیا، کیا کسی ذمہ دار کیخلاف ایکشن ہوا۔

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ان لاڈلوں کیخلاف وزیراعظم ایکشن نہیں لیں گے، اس میں بھی پیپلزپارٹی کا قصور ہے؟

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہر معاملے میں کہتے ہیں پہلے ایسے ہوا تھا، ہر معاملے کو سازش قرار دے دیتے ہیں۔

انہون نے مزید کہا کہ خان صاحب آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں لوگ آپ سے 2 سال کا جواب پوچھ رہے ہیں، بلاول کی تضحیک کرنے کیلئے یہی کہا جاتا ہے کہ وہ ابھی بچے ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے تاریخ میں کردار ادا کرنا ہوتا ہے وہ 70،80 سال کا انتظار نہیں کرتے،حکومت مزید چلی تو پاکستان نہیں چلے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div