Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ

سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے،فائن آٹے کی قیمت میں...
شائع 15 جولائ 2020 07:22pm
کاروبار

سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے،فائن آٹے کی قیمت میں 4روپے فی کلواضافہ کردیا گیا ہے اوراب فائن آٹے کی فی کلو قیمت 58 روپےہوگئی۔

ڈھائی نمبر چکی آٹے کی قیمت 6 روپے فی کلو بڑھ گئی اور اب چکی آٹا 54 روپے فی کلو ہوگیا ، ایک ہفتے کےدوران آٹے کی قیمت میں 6روپےاضافہ ہوا۔

چیئرمین فلورملزایسوسی ایشن سندھ کا کہنا ہے کہ نجی شعبہ گندم فراہم نہیں کررہا۔

اس سے قبل پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ گندم کا بحران پھر سر اٹھارہا ہے، گندم کے پی کے سے اسمگل ہورہی ہے،

بیان میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم صرف الزام تراشی سے کام نہیں چلے گا،تیل کی قیمت بڑھتے ہی تیل آگیا، کیا کسی ذمہ دار کیخلاف ایکشن ہوا۔

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ان لاڈلوں کیخلاف وزیراعظم ایکشن نہیں لیں گے، اس میں بھی پیپلزپارٹی کا قصور ہے؟

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div