Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نسیم شاہ کا خطرناک باؤنسر، فواد عالم کو طبی امداد کی ضرورت پڑگئی

ڈربی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ نے 4 روزہ انٹرا...
شائع 18 جولائ 2020 09:22pm

ڈربی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ نے 4 روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کے درمیان ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے فواد عالم کو خطرناک باؤنسر مارا جس کی وجہ سے نہ صرف انہیں اپنا ہیلمٹ تبدیل کرنا پڑا بلکہ طبی امداد کی بھی ضرورت پڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے اور میزبان ٹیم کےخلاف سیریز کے آغاز سے قبل انٹرا اسکواڈ میچز کھیل رہی ہے۔

Blockquote

گزشتہ روز 4 روزہ پریکٹس میچ کے پہلے دن نوجوان پیسر نسیم شاہ نے تجربہ کار بلے باز فواد عالم کو خطرناک باؤنسر کیا جس کی وجہ سے انہیں طبی امداد کی ضرورت پڑگئی اور ہیلمٹ بھی تبدیل کرنا پڑا۔

enter image description here
enter image description here

واضح رہے کہ ٹیم وائٹ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آج 249 کے مجموعے پر آل آؤٹ ہوگئی، محمد رضوان ناٹ آؤٹ 54 کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ نسیم شاہ نے 5، محمد عباس نے 3 اور یاسر شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div