Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

عید قرباں سے قبل گوشت پکانے کے لوازمات ٹماٹر، پیاز، ادرک، لہسن،...
شائع 19 جولائ 2020 11:21pm
کاروبار

عید قرباں سے قبل گوشت پکانے کے لوازمات ٹماٹر، پیاز، ادرک، لہسن، دھنیا کی قیمتوں کو پر لگ گئے،مہنگائی نے عوام کی زندگی مزید اجیرن بنا دی ۔

بڑی عید سے قبل ہی عوام کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے اور اب دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر لیے۔ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث ہوش ربا مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ ٹماٹر 90 سے 120 ، پیاز 40 سے 50 ، ادرک 480 ، تھوم 165 سے 200، کریلا 80 ، مٹر 180 سے 200 کے درمیان فروخت کیا جا رہا ہے، دیگر سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

مہنگائی کےستائے عوام کا کہنا ہےکہ تنخواہیں بڑھ نہیں رہیں اور مہنگائی کی گراف نیچنے آنے کا نام نہیں لے رہا۔

ہر دکان کا اپنا ہی نرخ ہے ، سرکاری نرخ نامہ پر کوئی عمل نہیں کر رہا ہے، دکانداروں نے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا کی فروخت کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ منڈی سے مہنگی چیز خرید کر سستی نہیں بیچی جا سکتی۔

شہریوں نے وزیراعظم سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق ہمیں چیزیں نہیں مل رہی تو پھر حکومت یہ نرخ نامہ کیوں آویزاں کرتی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div