Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250 روپے کا مزید اضافہ

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کی...
شائع 21 جولائ 2020 07:20pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2250 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1929 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 97 ہزار 308 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالرز کے اضافے سے 1825 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 3000 روپے کم ہے۔

-20 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 11 ہزار 250 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1371 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 11 ہزار 250 روپے جبکہ 10 گرام سونا 95 ہزار 379 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالرز کے اضافے سے 1813 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5000 روپے کم تھی۔

-17 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 650 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار 650 روپے جبکہ 10 گرام سونا 94 ہزار 007 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 1806 ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div