Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار روپے سے بھی زائد ہوگئی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کی...
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2020 08:10pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 17 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 566 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 26 ڈالرز کے اضافے سے 1882 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 4000 روپے کم ہے۔

-22 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 15 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 594 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 31 ڈالرز کے اضافے سے 1856 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 3000 روپے کم تھی۔

-21 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2250 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1929 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 97 ہزار 308 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالرز کے اضافے سے 1825 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 3000 روپے کم تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div