Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نسیم شاہ کی خطرناک گیندلگنے سےامام الحق زخمی، میدان سےباہرجاناپڑا

ڈربی: انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کی ڈربی شائر میں...
شائع 25 جولائ 2020 12:21am

ڈربی: انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کی ڈربی شائر میں تیاریاں جاری ہیں جہاں قومی کھلاڑی دوسرے چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں ان ایکشن ہیں۔

اس پریکٹس میچ میں پی سی بی گرین کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی خطرناک گیند پی سی بی وائٹس کے اوپنر امام الحق کے بائیں ہاتھ پر گیند لگ گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیئے: نسیم شاہ کا خطرناک باؤنسر، فواد عالم کو طبی امداد کی ضرورت پڑگئی

فاسٹ بولر نسیم شاہ کی گیند امام الحق کے ہاتھ پر لگی، گیند لگنے کے بعد امام الحق گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ ڈاکٹرز کے تفصیلی معائنے کے بعد امام الحق کی انجری سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div