Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سابق کپتان جاوید میانداد نے ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ دیا

کراچی: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ملبوسات کی...
شائع 25 جولائ 2020 07:53pm

کراچی: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ دیا، اپنے دور کے عظیم بیٹسمین نے جدید طرز کے قومی کپڑوں کا اسٹوڈیو کھول لیا جس کی وجہ سے کراچی کے تجارتی مرکز طارق روڈ کی کرتا گلی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اس دوکان پر جاوید میانداد کے بنائے کپڑے فروخت ہونے لگے۔ یہاں قومی لباس، کرتے اور مختلف ڈیزائن کی واسکٹ دستیاب ہیں۔

enter image description here

قومی ستارہ کی شناخت والے کرتے مقبولیت پارہے ہیں جبکہ خوشنما رنگوں والا معیاری کپڑا بھی فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جاوید میانداد کے ملبوسات آن لائن بھی دستیاب ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div