Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 کھلاڑی شارٹ لسٹ

ڈربی میں 2 چار روزہ پریکٹس میچز کے اختتام پر پاکستان نے 5 اگست سے...
شائع 27 جولائ 2020 09:51pm

ڈربی میں 2 چار روزہ پریکٹس میچز کے اختتام پر پاکستان نے 5 اگست سے شروع ہونے والی انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کیلئے 20 رکنی اسکواڈ کو شارٹ لسٹ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی اور نائب کپتان بابر اعظم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں موجود دیگر 9 کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اپنی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دیگر 9 کھلاڑیوں میں فخر زمان، افتخار احمد، حیدر علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور موسیٰ خان شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div