Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

سابق ہاکی اولمپئن اسد ملک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے

لاہور: سابق ہاکی اولمپئن اسد ملک لاہور میں ٹریفک حادثے میں...
شائع 27 جولائ 2020 11:27pm

لاہور: سابق ہاکی اولمپئن اسد ملک لاہور میں ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 79 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثے میں اسد ملک کا انتقال ہوگیا جبکہ اُن کی صاحبزادی شدید زخمی ہوگئیں، اُن کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے لاہور کے میو اسپتال پہنچادی گئی۔

اسد ملک پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ رہے، وہ ٹوکیو اولمپکس 1964 کا سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ تھے۔

اس کے علاوہ وہ میکسیکو اولمپکس 1968 کا گولڈ میڈل، میونخ اولمپکس 1972 کا سلور میڈل، جکارتہ کے ایشین گیمز 1962 کا گولڈ میڈل، بنکاک میں ہونے والے ایشین گیمز 1966 کا سلور میڈل اور بنکاک میں ہونے والے ایشین گیمز 1970 کا گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div