Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ سپر لیگ کا اعلان کردیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ سپر لیگ کا...
شائع 27 جولائ 2020 11:55pm

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ سپر لیگ کا باضابطہ اعلان کردیا، ون ڈے لیگ کا آغاز 30 جولائی کوانگلینڈ اور آئرلینڈ کی سیریز سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق 2 سال تک جاری ہرنے والے ورلڈکپ سپر لیگ کے مقابلوں میں پہلا جوڑ 30 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پڑے گا، اس لیگ سے ورلڈکپ 2023 کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔

ورلڈکپ سپر لیگ میں 12 فل ممبر ممالک اور ایک کوالیفائر نیدر لینڈ میں سے ہر ایک کو 3، 3 میچز پر مشتمل 4 ہوم اور 4 اَوے سیریز کھیلنا ہوں گی۔ ٹاپ تھری ٹیموں کو بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں براہ راست شرکت کا ٹکٹ مل جائے گا۔

آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سپر لیگ کا عالمی چیمپئن انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مقابلوں کے ساتھ آغاز خوش آئند ہے، میگا ایونٹ کے انعقاد سے قبل ہونے والے ایک روزہ میچز میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے لیگ اہم کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ یہ ون ڈے لیگ رواں برس مئی میں شروع ہونا تھی مگر عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے یہ تاخیر کا شکار ہوئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div