Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی

کراچی: سونے کی قیمت میں 1 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی...
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2020 11:39pm
کاروبار

کراچی: سونے کی قیمت میں 1 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 22 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 5 ہزار 024 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالرز کی کمی سے 1930 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2000 روپے کم ہے۔

-27 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 5100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4372 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 23 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 6 ہزار 138 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 46 ڈالرز کے اضافے سے 1942 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2000 روپے کم تھی۔

-24 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 18 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1210 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 18 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 1 ہزار 766 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 14 ڈالرز کے اضافے سے 1896 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 1500 روپے کم تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div