Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پنجاب:24 گھنٹے میں 173 کیسز رپورٹ

پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید ایک سو تہتر...
شائع 29 جولائ 2020 07:55pm

پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید ایک سو تہتر نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔ صوبے میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بانوے ہزار چارسو باون ہوگئی۔ آٹھ مزید اموات کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکیس سو تینتیس ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک سو تہتر افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

صوبے میں مجموعی طور پر بانوے ہزار چارسو باون افراد مرض کا شکار ہوئے ہیں۔ لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک چھیاسی نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی میں چونتیس،فیصل آباد میں آٹھ ،ملتان دس ، سرگودھا آٹھ اور گوجرانوالہ میں دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مرض کے شکار آٹھ افراد دم توڑ گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد اکیس سو تینتیس ہوگئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اب تک 7 لاکھ 13 ہزار 688ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔جبکہ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعدا82ہزار پانچ سو بانوے ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت نے عوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div