Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری، بولرز میں براڈ کی لمبی چھلانگ

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری...
شائع 29 جولائ 2020 11:04pm

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی، انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے، بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا چھٹا نمبر ہے۔

انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری، اسٹورٹ براڈ کو سیریز میں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا، سات درجے بہتری کے بعد بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے۔

پاکستان کے محمد عباس بدستور تیرہویں، یاسرشاہ چوبیسویں اور شاہین آفریدی بتیسویں نمبر پر ہیں۔

بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کا پہلا اور ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے، ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔

اسد شفیق اور اظہر علی ایک ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب اٹھارویں اور ستائیسویں نمبر پر چلے گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div