Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 287,300 626
DEATHS 6,153 14

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہتے ہیں کہ انگلینڈ سے دورہ پاکستان کیلئے فی الوقت کوئی بات نہیں، مستقبل میں تبادلہ خیال ضرور کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے مستقبل میں انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے دورہ پاکستان کیلئے فی الوقت کوئی بات نہیں، مستقبل میں تبادلہ خیال ضرور کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کھلاڑیوں کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کیا، تمام لڑکے انگلینڈ میں انجوائے کررہے ہیں، اس ٹور کا مستقبل میں پاکستان کرکٹ بہت فائدہ ہوگا۔