Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے'

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اوراتحادیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق وزیراعظم نے ارکان کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی۔
شائع 30 جولائ 2020 07:46pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔اپوزیشن بلزکی منظوری میں ساتھ نہ دیتی تو مشترکہ اجلاس سے منظورکروا لیتے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اوراتحادیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق وزیراعظم نے ارکان کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔اپوزیشن بلزکی منظوری میں ساتھ نہ بھی دیتی تو مشترکہ اجلاس میں منظور کروا لیتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا اپوزیشن این آر او مانگتی ہے جوکسی صورت نہیں دینگے۔پی ٹی آئی اپنے منشورسے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ہم اپنے منشورسے پیچھے ہٹے تو تباہی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کوایوان میں بھرپورفعال ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ایم این ایزکی طرح دیگرارکان بھی فعال ہوں۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں خواجہ آصف پر بھی تنقید کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی پاکستان کےلئے ضروری ہے۔ اپوزیشن سیاست بچانے کےلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کررہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div