Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈربی میں ٹیم کو جوائن کرلیا

ڈربی: کوویڈ 19 کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد فاسٹ بولر...
شائع 30 جولائ 2020 09:17pm

ڈربی: کوویڈ 19 کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈربی میں موجود قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر 24 جولائی کو لاہور سے ڈربی روانہ ہوئے تھے، برطانوی حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق آئسولیشن میں 5 روز گزارنے کے ساتھ ساتھ ان کے کوویڈ 19 کے 2 ٹیسٹ منفی آنا ضروری تھے۔

دوسری طرف پی سی بی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کا بدھ کو لیا گیا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔ گذشتہ تین روز میں 2 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پر وہ انگلینڈ کیلئے سفر کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف رواں ہفتے کے آخر میں انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات مقررہ وقت پر جاری کردی جائیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div