Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پشاور زلمی ڈیجیٹل کیمپ، پاکستان بھرسےنوجوان کرکٹرزکی ویڈیوز موصول

پشاور زلمی ڈیجیٹل کیمپ کی شانداد کامیابی، پاکستان بھر سے نوجوان...
شائع 30 جولائ 2020 09:31pm

پشاور زلمی ڈیجیٹل کیمپ کی شانداد کامیابی، پاکستان بھر سے نوجوان کرکٹر کی ویڈیوز موصول ہوگئیں۔ زلمی آفس میں ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم، کامران اکمل، مینجر ارشد خان کی آمد ہوئی جہاں ویڈیوز کا جائزہ لیا گیا اور 200 کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ بھی نوجوان کرکٹرز کی رہنمائی کریں گے۔

کامران اکمل، محمد اکرم اور ارشد خان نے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے نوجوان کرکٹرز کو ویڈیو کال کرکے سرپرائز دیا اور حوصلہ افرائی کی۔

کورونا وائرس کے باعث گھروں میں بیٹھے نوجوان کرکٹرز کی پشاور زلمی ڈیجیٹل کیمپ میں بھرپور شرکت، پشاور زلمی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے زریعے ہزاروں کرکٹرکی ویڈیوز موصول ہوئی۔

لاہور میں پشاور زلمی کے آفس میں زلمی کرکٹ تھنک ٹینک نے زلمی ڈیجیٹل کیمپ کے لیے موصول ویڈیوز کا جائزہ لیا۔

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ 200 نوجوان کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کرکے ٹیمیں تشکیل دیں گے، انہوں نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر نوجوان کرکٹرز کو گھر بیٹھے ویڈیوز بھیج کر ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے کوشش کی جس کا زبردست رسپانس ملا۔ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے پر ان کرکٹرز کو پشاور زلمی کوچنگ فراہم کرے گی۔ بہترین ٹیلنٹ کو پشاور زلمی نمائندگی کا موقع بھی ملے گا۔

کامران اکمل نے کہا پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور زلمی ڈیجیٹل کیمپ کے زریعے چھپے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملا جو مستقبل میں نہ صرف پشاور زلمی بلکہ ساتھ ہی پاکستان کرکٹ کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div