Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پہلا ون ڈے: انگلینڈ نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے مات دے دی

ساؤتھیمپٹن: انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی 3 میچز پر...
شائع 31 جولائ 2020 12:31am

ساؤتھیمپٹن: انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق روز باؤل ساؤتھیمپٹن میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس انگلش کپتان اوئن مورگن نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلش بولرز نے اپنے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کر دکھایا اور پوری آئرش ٹیم کو 44 اعشاریہ 4 اوورز میں 172 رنز پر ڈھیر کردیا۔ کیمفیر نے ناٹ آؤٹ 59، مک برائن نے 40 جبکہ ڈیلانے اور کیون اوبرائن نے 22، 22 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے کرس ووکس نے 5، ثاقب محمود نے 2 جبکہ عادل رشید اور ٹام کُرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آئرش ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 173 رنز کے ہدف کو انگلینڈ نے 27 اعشاریہ 5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سیم بلنگز 67 اور کپتان مورگن 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ جیمز وِنس 25 اور جیسن روئے 24 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے ینگ نے 2 جبکہ مک برائن اور کیمفیر نے ایک ایک کھلاڑی کو اپنا شکار بنایا۔

کرس ووکس کو شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں فتح سے انگلش ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی، سیریز کا دوسرا میچ یکم اگست کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div