Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

'یہ دن قربانی سےدریغ نہ کرنےکےعزم کااعادہ ہے'

وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور عالم ِاسلام کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اپ ڈیٹ 01 اگست 2020 11:59pm
وزیر اعظم پاکستان عمران خان- فائل فوٹو
وزیر اعظم پاکستان عمران خان- فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا قربانی کا مقصد اس عزم کا اعادہ ہے کہ راہ حق پر چلنے،عزیمت اور استقامت اختیار کرنے میں جو بھی مشکلات پیش آئیں اور جیسی بھی قربانی دینی پڑے ہم اس سے دریغ نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور عالم ِاسلام کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوروناوائرس کی وجہ سے ساری دنیاپریشان ہے۔تمام انسانیت کسی نہ کسی طرح اس وباءسےمتاثرہوئی ہے۔اس وباءنےمعاشی طورپرساری دنیا کو بڑے نقصان سے دوچار کیا ہے۔

انہوں نےپوری قوم سے درخواست کی کہ عیدِ قرباں کےموقع پرقربانی کےجذبےسےسرشارہوکر غریبوں اور ضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div