Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیر اعلیٰ پنجاب کی صوبے بھر میں صفائی آپریشن جاری رکھنےکی ہدایت

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں صفائی جاری...
اپ ڈیٹ 02 اگست 2020 01:25pm

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں صفائی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صفائی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی بہترین انتظامات ہونے چاہئیں،صفائی آپریشن پر مامور گارڑیاں تسلسل کے ساتھ گشت کریں۔

عثمان بزدارنے مزید کہا کہ بروقت آلائشیں اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائی جائیں،شہروں کی صفائی کیلئے ممکنہ وسائل فراہم کئے گئے ہیں،ماحول کو صاف ستھرا رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div