Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

امرییکی کمپنی مائیکروسافٹ کا چینی ایپ ٹک ٹاک خریدنے کا اعلان

امریکی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی تنبیہ کے...
شائع 03 اگست 2020 12:04pm
سائنس

امریکی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود چینی ایپ ٹک ٹاک خریدنے سے متعلق بات چیت جاری رہے گی۔

دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکیورٹی کے خدشے کے پیشِ نظر ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق چینی انٹیلی جنس کے ذریعے اس سروس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پابندی کی ٹرمپ کی دھمکی کے بعد مائیکرو سافٹ کا ٹک ٹاک خریدنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا تھا۔

تاہم اب ایک بیان میں مائیکروسافٹ نے بتایا کہ کمپنی کے سی ای او نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی ہے اور دونوں میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے کہ چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی خریداری کے لیے بات چیت جاری رہے گی۔

اس سلسلے میں قومی سلامتی سے متعلق صدر ٹرمپ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی دھمکی دی تھی اور الزام لگایا تھا کہ چین ٹک ٹاک کے ذریعے جاسوسی کر سکتا ہے مگر ٹک ٹاک کی کمپنی نے الزام کی تردید کی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div