Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

چین کا جوابی وار، آئی پی ایل کو اربوں روپے کا نقصان

سرحدی کشیدگی اور چینی موبائل ایپس پر پابندی جیسے بھارتی اقدامات...
شائع 05 اگست 2020 11:48am

سرحدی کشیدگی اور چینی موبائل ایپس پر پابندی جیسے بھارتی اقدامات کے بعد اب چین نے بھی جوابی وار کیا ہے۔ آئی پی ایل کی اسپانسر چینی کمپنی نے معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چینی کمپنی ویوو موبائل بھارتی کرکٹ لیگ کی مرکزی اسپانسر تھی جو بھارتی کرکٹ بورڈ کو سالانہ 440 کروڑ روپے کی رقم ادا کرتی تھی۔

تاہم اب بھارت چین کشیدگی کے بعد چینی کمپنی نے آئی پی ایل کی اسپانسر شپ کا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

چینی کمپنی کے اس اقدام سے آئی پی ایل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔

جبکہ متحدہ عرب امارات میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کو مزید مالی نقصانات برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div