Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا مزید اضافہ

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے...
شائع 05 اگست 2020 09:35pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 28 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 116 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 28 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 10 ہزار 340 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 66 ڈالرز کے اضافے سے 2041 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 1000 روپے کم ہے۔

-4 اگست 2020 کے ریٹ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1975 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہنے کے باوجود لوکل سطح پر سونا مزید مہنگا ہوا تھا اور ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 23 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 23 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 6 ہزار 224 روپے کا ہوگیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div