Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شان مسعود نے مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف سنچری داغ دی

مانچسٹر: شان مسعود نے مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف سنچری داغ...
اپ ڈیٹ 06 اگست 2020 07:19pm

مانچسٹر: شان مسعود نے مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف سنچری داغ دی، ساتھ ہی لگاتار تین اننگز میں سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شان مسعود پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ انجام دینے والے چھٹے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دو اننگز میں سری لنکا اور بنگلادیش کیخلاف سنچریاں بنائی تھیں۔

enter image description here

شان مسعود سے قبل ظہیر عباس، مدثر نذر، محمد یوسف، یونس خان اور مصباح الحق بھی مسلسل تین اننگز میں تین سنچریاں بناچکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اب سے کچھ دیر پہلے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنالئے ہیں۔ شان مسعود 126 اور شاداب خان 44 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ بابر اعظم 69، عابد علی 16، محمد رضوان 9، اسد شفیق 7 اور کپتان اظہر علی صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے دو جبکہ آرچر، براڈ اور اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div