Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'اس وقت دنیا میں 5 بہترین کھلاڑی ہیں اور بابر اُن میں سے ایک ہیں'

مانچسٹر: سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی بابر اعظم کی بیٹںگ کے...
شائع 07 اگست 2020 12:18am

مانچسٹر: سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی بابر اعظم کی بیٹںگ کے گرویدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیائے کرکٹ میں فیب فور کو اب فیب فائیو ہونا چاہیئے۔

مایہ ناز کرکٹ کمنٹیٹر اور تجزیہ کار کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں پانچ بہترین کھلاڑی ہیں اور بابراعظم ان میں سے ایک ہیں۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ، دلکش اسٹروکس ہر ایک کو بھاگئے، سابق انگلش کپتان ناصرحسین بھی بابر کے گن گانے لگے۔

سابق انگلش کپتان نے کہا بابر اعظم کی جگہ ویرات کوہلی ایسا کھیل رہے ہوتے تو ہرطرف اس پر باتیں ہورہی ہوتیں۔ ان میں اتنی ہی صلاحیتیں ہیں جتنی کوہلی، اسمتھ، ولیمسن اور روٹ میں ہیں۔

enter image description here

انہوں نے مزید کہا کہ دنیائے کرکٹ میں فیب فور کو اب فیب فائیو ہونا چاہیئے، بابر اعظم گن پلیئر ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم گزشتہ پانچ اننگز میں تین سنچریاں اور دو ففٹیاں بناچکے ہیں۔ مانچسٹرٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وہ 69 رنز بناسکے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div