Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

مانچسٹر ٹیسٹ؛ دوسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان کی پوزیشن مضبوط

مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی 3 میچز پر...
اپ ڈیٹ 07 اگست 2020 01:26am

مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ، دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنالئے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ٹیسٹ کا دوسرا روز پاکستان کے نام رہا، پہلی اننگز میں 326 کے مجموعے پر آؤٹ ہونے کے بعد قومی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 326 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، شان مسعود نے 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ بابر اعظم 69 اور شاداب خان 45 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ اور جوفرا آرچر نے تین تین، کرس ووکس نے دو جبکہ جیمز اینڈرسن اور ڈوم بیس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں انگلش ٹیم کیلئے آغاز تباہ کن ثابت ہوا اور محض 12 رنز کے مجموعے پر 3 اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان جو روٹ بھی 14 رنز بناکر 62 کے مجموعے پر ہمت ہار گئے۔

جس وقت کھیل ختم ہوا تو مہمان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنالئے تھے، پوپ اور بٹلر بالترتیب 46 اور 15کے انفرادی اسکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور کل بیٹنگ جاری رکھیں گے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کرلی ہے۔

اسکور کارڈ:

پاکستان: 326 آل آؤٹ

انگلینڈ: 92/4

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div