Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آمدن سے زائد اثاثے، تحریک انصاف کے نمائندے ریڈار پر

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کونیب نے13اگست کوطلب کرلیا۔ ملک کرامت کھوکھرکوتمام اثاثوں کے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔
شائع 07 اگست 2020 07:54pm

آمدن سے زائد اثاثوں کا معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔ نیب لاہور نے پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر، ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ،محمد شیر چھینہ اور صوبائی وزیرانصر مجید خان طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کونیب نے13اگست کوطلب کرلیا۔ ملک کرامت کھوکھرکوتمام اثاثوں کے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ کوبھی نیب میں طلب کر لیا گیا ہے۔ان پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام ہے۔

غضنفر عباس چھینہ کو 17 اگست کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے.

صوبائی وزیرانصر مجید خان کوبھی نیب نے طلب کرلیا۔ انصر مجید خان نیازی کو 19 اگست کو طلب کیا ہے۔انصر مجید خان نیازی پر تقرریوں، تبادلوں کے حوالے سے شکایات ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div