Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ جہاز کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا،فریٹ چارجز پاکستانی کرنسی میں وصول ہوں گے۔
شائع 07 اگست 2020 08:31pm
وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی-فائل فوٹو
وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی-فائل فوٹو

وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کر دیا۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان کی زیادہ تر برآمدات بندرگاہوں سے ہوتی ہے۔ پاکستانی فلیگ کے حامل جہاز کو برتھنگ رائٹ ملے گا۔ماضی میں میری ٹائم سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا۔

اسلام آباد میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرعلی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جہاز کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا،فریٹ چارجز پاکستانی کرنسی میں وصول ہوں گے۔اسٹیٹ بینک نے شپنگ لانگ ٹرم سہولت کاری کی اجازت دے دی۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستانی فلیگ کے حامل جہازکو برتھنگ رائٹ ملے گا، غیرملکی کی جگہ پاکستانی فلیگ والے جہاز کو فوقیت دیں گے۔

علی زیدی نے کہاکہ پاکستان میں رجسٹرڈجہازکو لنگرانداز ہونے کےلئے ترجیج دی جائے گی جبکہ نجی شعبے کےلئے جی آر ٹی پچیس فیصد کم رکھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div