Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم نےراوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کاسنگ بنیادرکھ دیا

وزیر اعظم نے کہا لاہور بڑھتاجارہاہے،پاپولیشن بھی بےتحاشا ہے۔شہرپھیلتا جاتا ہے توصفائی کا نظام متاثرہوتاہے۔راوی پراجیکٹ لاہور کو بچانےکےلئے ہے۔
شائع 07 اگست 2020 09:03pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔وزیراعظم کہتے ہیں اس شہرکےبننےسےروزگارکے مواقع میسر آئیں گے۔منصوبے کی تکمیل سےلاہورمیں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

وزیراعظم نےخطاب کرتےہوئے کہا ماضی میں لاہور صاف اور شفاف شہر تھا۔لاہور میں سبز علاقے ختم ہوتے جارہےہیں۔لاہور میں پانی سطح زمین کے نیچے جاتا جارہا ہے۔

انہوں نےکہاپاکستان میں کبھی گندم کی کمی نہیں ہوئی تھی۔لاہور بڑھتاجارہاہے،پاپولیشن بھی بےتحاشا ہے۔شہرپھیلتا جاتا ہے توصفائی کا نظام متاثرہوتاہے۔راوی پراجیکٹ لاہور کو بچانےکےلئے ہے۔

وزیر اعظم نے کہا منصوبےسےبیروزگاروں کو روزگارملےگا۔منصوبوں کوجلد شروع کرنےکی پوری کوشش کرینگے۔ جلدتکمیل کےلئےتمام اقدامات بھی مکمل کرلئےہیں۔

انہوں نے کہا میٹرواوراورنجن ٹرین سےملک میں روزگارنہیں بڑھتا۔قرضےلےکربنائےگئےمنصوبوں پرسبسڈی دینا ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاراوی منصوبوں جیسےمنصوبوں سےخوشحالی آتی ہے۔منصوبےکی تکمیل سےلاہورمیں پانی کامسئلہ حل ہوجائےگا۔حکومت سنبھالتےہی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div